اے پی ایم ایس او کے 39 ویں یوم تاسیس کے موقع پر بہادرآباد کلب میں منعقدہ دعوتِ افطار کی تقریب میں مجلہ نقیب اور 39 ویں یوم تاسیس کے مرکزی پوسٹر کا اجراء

اے پی ایم ایس او کے 39 ویں یوم تاسیس کے موقع پر بہادرآباد کلب میں منعقدہ دعوتِ افطار کی تقریب میں مجلہ نقیب اور 39 ویں یوم تاسیس کے مرکزی پوسٹر کا اجراء
مجلہ نقیب اور پوسٹر کا اجراء سربراہ ایم کیوایم (پاکستان) ڈاکٹر محمد فاورق ستار، سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان ، رکن رابطہ کمیٹی اور دیگراراکین نے اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ کے ہمراہ کیا اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی
کراچی ۔۔۔ 11، جون 2017ء
اے پی ایم ایس او کے 39 ویں یوم تاسیس کے موقع پر بہادرآباد کلب میں منعقدہ دعوتِ افطار کی تقریب میں مجلہ نقیب اور 39 ویں یوم تاسیس کے مرکزی پوسٹر کا اجراء کیا گیا۔ مجلہ نقیب اور پوسٹر کا اجراء سربراہ ایم کیوایم (پاکستان) ڈاکٹر محمد فاورق ستار، سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان ، رکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہار الحسن اور دیگر اراکین نے اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ کے ہمراہ کیا اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ اے پی ایم ایس او کے 39 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جاری کردہ پوسٹر میں پاکستانی پرچم کو اپنی شناخت کے طور پر دیکھایا گیا تھا جس میں سبز رنگ کے انگھوٹے کے نشان پر چاند ستارہ انتہائی خوبصورت انداز میں بنایا گیا تھا جس میں جلی حروفوں میں ’’اپنی تو پہچان یہی تھی ۔۔۔ ہر پہچان سے پہلے بھی‘‘ تحریر تھا۔ نقیب کا سرورق بھی پوسٹر کی مناسبت ہی سے انتہائی دیدہ زیب انداز میں ترتیب دیا گیا تھا جس میں تنظیمی، ادبی، معاشی امور کے علاوہ مختلف موضوعات پر مبنی نگارشات شامل کی گئیں ہیں۔
*****