اے پی ایم ایس اونوجوانوں کوتعلیم کازیورسے آراستہ کرنے اورمنشورمطالبات پرجدوجہدکے لئے کلیدی کرداراداکریگی،مرکزی کمیٹی

اے پی ایم ایس اونوجوانوں کوتعلیم کازیورسے آراستہ کرنے اورمنشورمطالبات پرجدوجہدکے لئے کلیدی کرداراداکریگی،مرکزی کمیٹی
اے پی ایم ایس اوایک بڑی قوت بنکرابھری ہے اوروہ ہراول دستہ کا کرداراداکریگی،مرکزی کمیٹی اے پی ایم ایس او
39ویں یومِ تاسیس کی شاندارکامیابی پرتمام تعلیمی اداروں کے اے پی ایم ایس او کے کارکنوں وہمدردوں کومبارکباد
اوران کی بھرپورشرکت پراے پی ایم ایس او کی مرکزی کمیٹی کااظہارِتشکر
کراچی۔۔۔12، جون 2017ء
اے پی ایم ایس اوکی مرکزی کمیٹی نے11،جون 2017ء اے پی ایم ایس او کے39ویں یومِ تاسیس کی شاندارکامیابی پرتمام تعلیمی اداروں کے اے پی ایم ایس او کے کارکنوں وہمدردوں کومبارکباداوران کی بھرپورشرکت پراظہارِتشکرکیاہے۔اے پی ایم ایس اوکی مرکزی کمیٹی نے اس عزم کااعادہ کیاکہ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان )کی رہنمائی میں اے پی ایم ایس اونوجوانوں کوتعلیم کازیورسے آراستہ کرنے اورتمام منشورمطالبات پرجدوجہدکے لئے کلیدی کرداراداکریگی۔مرکزی کمیٹی نے کنوینرایم کیوایم (پاکستان)ڈاکٹرمحمد فاروق ستار،سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان اورتمام اراکین رابطہ کمیٹی کابھی شکریہ اداکیاجن کی حوصلہ افزائی سے اے پی ایم ایس اوایک بڑی قوت بنکرابھری ہے اوروہ ہراول دستہ کا کرداراداکریگی۔
*****