اے پی ایم ایس او کے 39ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم (پاکستان ) کے عارضی مرکز کے بالمقابل واقع بہادر آباد کلب میں دعوت افطار کا اہتمام

اے پی ایم ایس او کے 39ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم (پاکستان ) کے عارضی مرکز کے بالمقابل واقع بہادر آباد کلب میں دعوت افطار کا اہتمام

بہادر آباد کلب میں اسٹیج کے اوپر اسکرین لگائی گئی تھی جس کے اوپری جانب ’’اپنی تو پہچان یہی تھی ، ہر پہچان سے پہلے بھی ‘‘ جلی حروف میں تحریر تھا

دعوت افطار میں کارکنان کا نظم و ضبط مثالی تھا ، بہادر آباد کلب کو بھی برقی قمقموں اورایم کیوایم کے پرچموں سے سجایا گیا تھا
سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، اراکین رابطہ کمیٹی ، اے پی ایم ایس او انچارج احسن غوری و اراکین ، میئر کراچی وسیم اختر ، طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت

کراچی ۔۔۔11، جون 2017ء

اے پی ایم ایس او کے 39ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم (پاکستان ) کے عارضی مرکز کے سامنے واقع بہادر آباد کلب میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ۔ افطار ڈنرکے سلسلے میں بہادر آباد کلب میں اسٹیج کے اوپر اسکرین لگائی گئی تھی جس کے اوپری جانب ’’اپنی تو پہچان یہی تھی ، ہر پہچان سے پہلے بھی ‘‘ جلی حروف میں تحریر تھا ۔یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ دعوت افطار میں سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، اراکین رابطہ کمیٹی ، اے پی ایم ایس او کے انچارج احسن غوری و اراکین ، میئر کراچی وسیم اختر ، طلبہ و طالبات بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ یوم تاسیس کی تقریب سے سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری اور انچارج اے پی ایم ایس او احسن غوری نے خطاب کیا ۔ دعوت افطار میں انتہائی نظم و ضبط دکھائی دیا اور شرکاء روزے کی حالت کے باوجود منظم رہے ۔ دعوت افطار میں مغرب کی نماز بہادر آباد کلب میں ہی ادا کی گئی ۔ اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے پوسٹر اورنقیب کا بھی اجرا ء کیا گیا ، نقیب اور پوسٹر کا اجراء اسٹیج پر ڈاکٹر محمد فاروق ستار اور دیگر نے اے پی ایم ایس او کے طلبہ وطالبات کے ہمراہ کیا اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی ۔ اے پی ایم ایس او کے 39ویں یوم تاسیس کے موقع پر بہادر آباد کلب اور اس کے طراف میں پوسٹر چسپاں کئے گئے اور بہادر آباد کلب کو بھی ایم کیوایم کے پرچموں سے سجایا گیا تھا ، پرچموں کے درمیان میں اے پی ایم ایس او گرین رنگ میں تحریر تھا ۔ تقریب میں افطار کے بعد شرکاء کیلئے ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔

*****