اے پی ایم ایس او کے 39ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں 10 جون کی رات ایم کیو ایم (پاکستان) کے عارضی مرکز واقع بہادر آباد سے متصل گراؤنڈ میں شاندار تقریب کا انعقاد

اے پی ایم ایس او کے 39ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں 10 جون کی رات ایم کیو ایم (پاکستان) کے عارضی مرکز واقع بہادر آباد سے متصل گراؤنڈ میں شاندار تقریب کا انعقاد
تقریب کے آغاز سے قبل ایم کیو ایم (پاکستان) کے عارضی مرکز واقع بہادر آباد سے فاروق ستار و اراکین رابطہ کمیٹی کی سربراہی میں مشعل بردار ریلی کی صورت میں گراؤنڈ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا
تقریب میں اے پی ایم ایس او کی جانب سے دو تنظیمی ترانوں کا اجراء کیا گیا جسے شرکاء نے بے حد سراہا
ایس ایم ڈی پر ۱۱ جون کی تیاریوں میں مصروف عمل ذمہ داران، کارکنان اور باجیوں کی تصویروں پر مشتمل ویڈیو دیکھائی گئی
تقریب میں 12 بجکر 01 منٹ پر اے پی ایم ایس او کے 39 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور ذمہ داران و کارکنان میں کیک اور میٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا

کراچی ۔۔۔ 11، جون 2017ء
اے پی ایم ایس او کے 39ویں یومِ تاسیس کے سلسلے 10 جون کی رات ایم کیو ایم (پاکستان) کے عارضی مرکز واقع بہادر آباد سے متصل گراؤنڈ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹی کنونیرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور کہف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی خواجہ اظہار الحسن، سید فیصل سبزواری، کامران ٹیسوری، کشور زہرہ، محمد شاہد، مطیع الرحمن، شکیل احمد، راشد سبزواری، ارشاد ظفیر، ارشد حسن، ابوبکر، اے پی ایم ایس او کی مرکزی کمیٹی کے انچارج احسن علی غوری و اراکین مرکزی کمیٹی، مختلف یونٹس و سیکٹرز کے ذمہ داران و کارکنان، شعبہ طالبات کی باجیوں و دیگر شریک تھے۔ تقریب کے آغاز سے قبل ایم کیو ایم (پاکستان) کے عارضی مرکز واقع بہادر آباد سے فاروق ستار و اراکین رابطہ کمیٹی کی سربراہی میں مشعل بردار ریلی کی صورت میں گراؤنڈ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ذمہ داران و کارکنان نے اے پی ایم ایس او اور ایم کیو ایم (پاکستان) کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ تقریب میں اے پی ایم ایس او کی جانب سے دو تنظیمی ترانوں کا اجراء کیا گیا جسے شرکاء نے بے حد سراہا اور اس موقع پر ایس ایم ڈی پر ۱۱ جون کی تیاریوں میں مصروف عمل ذمہ داران، کارکنان اور باجیوں کی تصویروں پر مشتمل ویڈیو دیکھائی گئی۔ تقریب میں 12 بجکر 01 منٹ پر اے پی ایم ایس او کے 39 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور ذمہ داران و کارکنان میں کیک اور میٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
*****