APMSO show concern over cheating in educational institutes

کراچی سمیت سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں نقل کے بڑھتے ہوئے رجحان پراے پی ایم ایس او(پاکستان)کی مرکزی نگراں کمیٹی کا اظہارتشویش امتحانات میں نقل میں ملوث مافیا طلباء کے مستقبل سے کھیل رہی ہے، مرکزی نگراں کمیٹی اے پی ایم ایس او پاکستان   ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت طلباء کو نقل کے ذریعے امتحانات دینے کی راہ ہموار کی جارہی ہے جو انتہائی گھناؤنا عمل ہے ، مرکزی نگراں کمیٹی اے پی ایم ایس او پاکستان   اے پی ایم ایس او طلباء کو نقل سے دور رکھنے کیلئے مختلف امتحانی ٹیسٹوں کا انعقاد کرتی رہی ہے جس سے طلباء میں نقل کے رجحان میں نہ صرف کمی آئی بلکہ وہ دل لگا کر پڑھائی کرکے امتحانی پرچہ جات دینے کی جانب راغب ہوئے ، اے پی ایم ایس او اے ایم ایس او طلباء کے مستقبل کو کسی صورت داؤ پر نہیں لگنے دے گی اور اس سلسلے میں ہر سطح پر آواز احتجاج بلند کرے گی کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں نقل مافیا کی سرکوبی کی جائے اور قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ، اے پی ایم ایس او امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاجائے اور طلباء کو سیکیورٹی فراہم کی جائے ، اے پی ایم ایس او کراچی ۔۔۔ 26، اپریل 2017ء آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پاکستان) کی مرکزی نگراں کمیٹی کے اراکین نے کراچی سمیت سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں نقل کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ امتحانات میں نقل میں ملوث مافیا طلباء کے مستقبل سے کھیل رہی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں مرکزی نگراں کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں نقل کے رجحان کو روکنے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے کسی قسم کے مثبت اور ٹھوس اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت طلباء کو نقل کے ذریعے امتحانات دینے کی راہ ہموار کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ مرکزی نگراں کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ اے پی ایم ایس او شروع دن سے تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کے بہتر مستقبل کیلئے اور انہیں نقل سے دور رکھنے کیلئے مختلف امتحانی ٹیسٹوں کا انعقاد کرتی رہی ہے جس سے طلباء میں نقل کے رجحان میں نہ صرف کمی آئی بلکہ وہ دل لگا کر پڑھائی کرکے امتحانی پرچہ جات دینے کی جانب راغب ہوئے ۔ مرکزی نگراں کمیٹی نے کہاکہ اے ایم ایس او طلباء کے مستقبل کو کسی صورت داؤ پر نہیں لگنے دے گی اور اس سلسلے میں ہر سطح پر آواز احتجاج بلند کرے گی ۔ مرکزی نگراں کمیٹی کے اراکین نے مزید کہاکہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں نقل کے رجحان کو جس طرح فروغ دیاجارہا ہے اس سے ثابت ہوتاہے کہ نقل مافیا منظم منصوبہ بندی کے ذریعے ملک کے معماروں کا مستقبل نہ صرف داؤ پر لگا رہی ہے بلکہ تاریک کررہی ہے ۔ مرکزی نگراں کمیٹی کے اراکین نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں نقل میں ملو ث مافیا کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے، امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیاجائے ، امتحانی مراکز پر طلباء کے احتجاج کانوٹس لیاجائے ، انہیں سیکورٹی فراہم کی جائے اور طلباء کا مستقبل داؤ پرلگانے والی نقل مافیا کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے ۔

*****