Today we established MQM like 1986, says Dr. Farooq Sattar

آج 1986والی ایم کیوایم قائم کردی،مہاجرقاتل مہاجرمقتول کی سیاست کوہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیا،ڈاکٹرفاروق ستار
ایم کیوایم پاکستان نے ثابت کردیاکہ وہ ہی سندھ کی سب سے زیادہ منظم جماعت ہے ،جسے نہ تقسیم کیاجاسکتاہے نہ اس پرکوئی طوفان ڈھایاجاسکتاہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
ہمیں اگردیوارسیلگانے کے لئے سارے راستے اختیارکیے جائیں گے تونتیجہ یہ ہے کہ مدئی لاکھ براچاہے توکیاہوتاہے وہی ہوتاہے جواین اے246میں ہوتاہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
ہم صرف ریلی کے لیے باہرنکلے ہیں،آج سرہی سرہیں،مزارقائد ہے اورایم کیوایم کاسیلاب ،میں سب کودل سے مبارکباداورخراج تحسین پیش کرتاہوں، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
ہم تمام اکائیوں کے ساتھ سندھ کے شہری علاقوں کامقدمہ لڑرہے ہیں،آج ہم 140-Aکے تحت اختیارات اوراپنے وہائٹ پیپرپرایکشن کے لئے نکلے ہیں، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
بہت جلد مئیر حیدرآبادسکھرودیگرکے اختیارات کیلئے ہم سپریم کورٹ جارہے ہیں، درست مردم شماری ہوئی توآئندہووزیراعلیٰ انشاء اللہ 2018ء میں ہوگ،ہم تمام سندھ بھائیوں کے ساتھ ملاکرانہیں ان کاحق دلائیں گے

کراچی ۔۔۔ 23، اپریل 2017ء

ایم کیوایم (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے مہاجرمظلوم اورمہاجرمقتول کی سیاست کوہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیاہے،عوام نے فقیدالمثال ریلی کو ریلے میں تبدیل کرکے جلسہ عام بنادیاہے۔آج نظریاتی انقلابی کارکنان نے ایک نئی تاریخ رقم کردی،ایم کیوایم پاکستان نے ثابت کردیاکہ وہ ہی سندھ کی سب سے زیادہ منظم دوسری بڑی جماعت ہے ،جسے نہ تقسیم کیاجاسکتاہے نہ اس پرکوئی طوفان ڈھایاجاسکتاہے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی تائیدسے آج ہم سرخروہوگئے،حقوق ریلی ایک پیغام ہے سب کے لئے کہ ہم ریلی صرف باہرنکلے ہیں،آج سرہی سرہیں،مزارقائد ہے اورایم کیوایم کاسیلاب ،میں سب کودل سے مبارکباداورخراج تحسین پیش کرتاہوں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے تحت نکالی جانے والی عظیم الشان حقوق ریلی کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ آج کاریلہ بریکنگ نیوزسے بھراپڑاہے۔ہمیں اگردیوارسے لگایاجائے گااوردیوارسے لگانے کے لئے سارے راستے اختیارکریں گے تونتیجہ یہ ہے کہ مدئی لاکھ براچاہے توکیاہوتاہے وہی ہوتاہے جواین اے246میں ہوتاہے اورانشاء اللہ 2018میں بھی ہرسیٹ NA-246 جیسی ثابت ہوگی۔ایم کیوایم پاکستان کے ووٹرسپورٹراورورکرزجتنے سیانے سمجھ دارباشعورہیں،دعویٰ سے کہتاہوں کہ کسی جماعت کے پاس اسیے ہیرے نہیں ہونگے۔ووٹرزاوروکرزدونوں کوسلام پیش کرتاہوں۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ اب صورتحال ابھی نہیں توکبھی نہیں ’’ Now & Never‘‘والی ہے۔ہم نے 23پریل کوہاہرآکرصرف چنددنوں کی تیاری میں اتنابڑاریلہ نکال کربتادیاکہ نظریاتی ،انقلابی ،کارکنوں،ہمدردوں کوسلام تحسین پیش کرتا ہوں۔ آج 1986،1988،1990والی ایم کیوایم قائم کردی ہے مہاجرقاتل مہاجرمقتول کی سیاست کوہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیا۔تشددکی سیاست کوخیربادکہہ دیا۔ہم اسے دنیاکاترقی یافتہ شہربنائینگے،غریب پرورکراچی بناکرپورے شہرکوروزگارکے موقع دیں گے،اسے قومی شہربنائیں گے،ایم کیوایم پاکستان نے آج پورے کراچی کوجوڑدیاتمام اکائیوں کو محبت سے ایک ساتھ کردیاہرقومیت کوایک لڑی میں پرودیایہ ریلہ آج اس کی گواہی دے رہاہے ،سندھ کے شہری علاقوں کے حقوق کی بحالی کے لئے آج جدوجہدشروع کی ہے۔اب ویہی علاقوں کے لئے بھی آوازاٹھائیں گے،ہم سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ جب ہم آئیں گے تووہی علاوں کوآزادکرائینگے ۔ہم ہی شہروں کی ناقابل تقسیم قوت ہیں،ہم تقسیم نہیں ہونگے۔جوخواب دیکھ رہے ہیں وہ تقسیم ہوجائیں گے۔ہمیں تھوڑی سی جگہ دی گئی ہے ،ہمارے ساتھ نارواسلوک ،بے گناہوں پرمقدمات اورمسلسل ظلم ہوتواللہ پھرانصاف کرتاہے۔اللہ سے مددملی ہے اب ہمیں شہرمیں امن واستحکام کوپہلی ترجیحی بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم استقامت ونظم وضبط کامظاہرہ کریں توبہت جلدلاپتہ ساتھیوں سے بھی ملاقات ہوگی اوروہ اللہ کی رحمت سے بازیاب ہونگے۔تعلیم ،صحت ،روزگار،مردم شماری کے حولاے سے سربراہ ایم کویایم پاکستان نے کہاکہ اب اس پرکوئی حق تلفی نہیں ہوگی اب ظالموں کے احتساب کاآغازہونے والاہے۔ہم تمام اکائیوں کے ساتھ سندھ کے شہری علاقوں کامقدمہ لڑرہے ہیں،آج ہم 140-Aکے تحت اختیارات کے لئے نکلے ہیں اپنے وہائٹ پیپرپرایکشن کے لئے نکلے ہیں۔اپنے وہائٹ پیپرپرایکشن کے لئے نکلے ہیں،اب فیصلے کاوقت ہے ہم اب ایکشن کی طرف آگئے ہیں،سندھ کے تمام مئیرزاورچیئرمینوں کومکمل اختیارات دیئے جائیں۔اب یہ عوامی فیصلہ ہے ،ایم کیوایم پاکستان کامیاب ہوگئی یہاں کاجوش دیکھ لے کہ ہم ہی اصل طاقت ہیں۔آفتاب احمدشہیدکوآرڈی نیٹرکے لئے الزام لگایامیں کہتاہوں کہ آفتاب شہیدکے اہل خانہ کوبتاتاہوں کہ کہ ہم سیاست چھوڑسکتے ہیں لیکن شہیدوں کانہیں چھوڑسکتے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کولاکھوں عوام نے مینڈیٹ دیکرامرکردیاہے ۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ہمیں تکبراورغرورسے بچناہے۔اللہ کاشکراداکریںیہ سب پرلازم ہے ،تنگ دہی سے ہم دیوارسے لگتے ہیں میںیہ کہتاہوں کہ اب رویہ اپنائیت والاہوناچاہئے۔ایک شجرایسا محبت کالگایاجائے کہ جس کاسایہ ہمسایہ کے سائے میں بھی جائے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ایم کیوایم کانام لیکرکسی کوجھٹکا نہ لگے۔ہمیں خودکوبدلناہے اب ایم کیوایم کامزاج بدلہ ہواملے گا۔کل یاپرسوں مئیر حیدرآبادسکھرودیگرکے لئے ہم سپریم کورٹ میں جارہے ہیں اختیارات کے لئے مردم شماری کے لئے ہماروزیراعلیٰ انشاء اللہ 2018ء میں ہوگاکراچی کاہوگا،ہم تمام سندھ بھائیوں کے ساتھ ملاکرانہیں ان کاحق دلائیں گے۔